تہران : ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دبئی میں امریکی فوجیوں پر حملہ کیا جس میں 100 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کا جواب ہیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق، کویت میں تعینات امریکی افواج کو درجنوں ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا، اور بحرین میں امریکی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ مزید یہ کہ بحیرہ ہند میں 650 کلومیٹر دور ایک ایندھن بھرنے والے امریکی بحری جہاز کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام نے یہ بھی کہا کہ پاسداران انقلاب کی زمینی افواج نے جنگ میں باضابطہ طور پر حصہ لیا اور ایک ساتھ 230 ڈرون حملے کیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اسرائیل کے اہم کمانڈ مراکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔