برطانیہ نے 4 ممالک پر ویزا پابندیاں لگا دیں

01:59 PM, 4 Mar, 2026

لندن :برطانیہ نے افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبہ کے لیے ویزا درخواستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

برطانوی حکام نے بتایا کہ یہ اقدامات پناہ کی درخواستوں میں اضافے کی وجہ سے کیے گئے ہیں، اور اس کے تحت برطانیہ نے پہلی بار ایمرجنسی بریک لگا دی ہے تاکہ پناہ گزینوں کی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے۔اس فیصلے سے ان ممالک کے شہریوں کے لیے برطانیہ میں آنا اور تعلیم حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں