اقوام متحدہ کا ایران اور مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران پر خدشہ

01:41 PM, 4 Mar, 2026

نیویارک : اقوام متحدہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں ایک بڑے انسانی بحران کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے ٹام فلیچر نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے گھروں، ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری ہو رہی ہے، جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ نے اقوام متحدہ کی ردعمل کی صلاحیت کو بھی محدود کر دیا ہے۔

ٹام فلیچر نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں ترسیلی راستے متاثر ہوئے، تو خوراک کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے، اور اس کے نتیجے میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں