ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ، امریکہ

10:26 AM, 4 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب پارکنگ ایریا پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی سفارتی دفاتربراہ راست حملوں کی زد میں ہیں، اور امریکی حکومت اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لیے انخلا کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور جب تک اپنے مقاصد حاصل نہیں کر لیتا، ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سکیورٹی ان کی پہلی ترجیح ہے، اور فضائی حدود کا بند ہونا امریکا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

روبیو نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اپنے سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 9,000 امریکی شہری خطے سے انخلا کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں