ایران کا دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، عمارت میں آگ لگ گئی

11:30 AM, 4 Mar, 2026

دبئی : ایران نے دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کیا جس کے باعث عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی۔ عرب میڈیا کے مطابق، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا اور علاقے کو گھیر کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی اور آسمان پر سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا اور حکام نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا آفس کے مطابق، بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔

دبئی کی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فضائی نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، پاسداران انقلاب نے اس حملے کو "وعدہ صادق فور" کی 16ویں لہر کے آغاز کے طور پر اعلان کیا اور اسرائیل کی طرف میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزیدخبریں