ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکی جائے ، چین کا اسرائیل سے مطالبہ

02:40 PM, 4 Mar, 2026

بیجنگ : چین نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ایران پر حملوں کی مخالف ہے اور اس تنازعے کا حل سفارتکاری کے ذریعے نکالنے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنازعے کو مزید پھیلنے سے روکنا ضروری ہے تاکہ خطے میں مزید بے قابو صورتحال پیدا نہ ہو۔ چین نے ایران کے جوہری پروگرام کو پرامن حق قرار دیا اور شہریوں پر ہونے والے حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ نے تمام فریقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگی کارروائیاں فوری طور پر بند کریں اور ایرانی جوہری مسئلہ کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کیا جائے۔

مزیدخبریں