پاکستان میں فلائٹ شیڈول کی بحالی میں مشکلات، مزید 116 پروازیں منسوخ

11:42 AM, 4 Mar, 2026

کراچی : خطے میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستان میں فلائٹ شیڈول ابھی تک بحال نہیں ہو سکا، اور اس وجہ سے مختلف ایئرپورٹس سے مزید 116 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ ان منسوخیوں میں یو اے ای، بحرین، کویت، قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بھی صورتحال سنگین ہے، جہاں 1,300 مزید پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور سات ایئرپورٹس پر تقریباً 9,500 پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ تاہم، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئرپورٹس پر یو اے ای نے محدود پروازوں کی بحالی شروع کر دی ہے، اور اردن نے بھی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔

مزیدخبریں