ایران کو نیا سپریم لیڈر مل گیا: مجتبیٰ خامنہ ای کی ممکنہ نامزدگی کا امکان

09:42 AM, 4 Mar, 2026

تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے، اور ان کی باضابطہ نامزدگی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس نامزدگی کے لیے ابھی اجلاس جاری ہے، اور نئے سپریم لیڈر کا باضابطہ اعلان آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔ پاسداران انقلاب نے بتایا ہے کہ اس عمل میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای ایک معروف سیاستدان اور دینی رہنما ہیں، اور وہ علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے ہیں۔ انہوں نے ایران عراق جنگ میں حصہ لیا اور 2009 کے صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے مظاہروں کو دبانے والی فورسز پر اثر و رسوخ رکھتے تھے۔ انہیں اپنے والد کا سب سے طاقتور بیٹا اور ممکنہ جانشین سمجھا جاتا ہے۔

مجتبیٰ 1969 میں مشہد میں پیدا ہوئے، اور بچپن کا بیشتر حصہ ایران کے شمال مغربی شہروں سردشت اور مہاباد میں گزارا۔ 2004 میں ان کی شادی زہرہ حداد عادل سے ہوئی۔ سیاسی طور پر وہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے حامی رہے ہیں، اور 2019 میں امریکہ نے ان پر پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔

مزیدخبریں