پہلا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کی 264 رنز پر اننگز اختتام پذیر، بھارت کو 265 کا ہدف

05:52 PM, 4 Mar, 2025

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اسمتھ 73 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی رہے، جبکہ ایلکس کیرے 61، ٹریوس ہیڈ 39، مارنس لبوشین 29، اور بین ڈوارسہوئس 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی بغیر رن کے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 وکٹیں لیں، اور اکشر پٹیل و ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں