پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4 ہزار 800 روپے مہنگا

04:38 PM, 4 Mar, 2025

کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے باعث سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

 پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہو کر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس ہوئے اور سونے کی قیمتوں نے نئی بلندیاں چھو لی ہیں۔

گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اطلاع دی تھی کہ 24 قیراط خالص سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس کا نیا قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی تھی۔ آج پھر سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی ہوا ہے، جس کے باعث سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں