اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں بہترین تعاون موجود ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے تقریب کے دوران حکومتِ پاکستان اور عوام کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے امریکی تاریخ کو سراہتے ہوئے اسے امید اور روشن خیالی کی داستان قرار دیا اور دونوں ممالک کے مابین شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔