گلگت بلتستان: تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، پولنگ کی تیاریاں جاری

08:31 PM, 4 Jun, 2026

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت دو روز کے لیے چھٹی ہوگی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں کو پولنگ اسٹیشنز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اسی وجہ سے تعلیمی عمل کو وقتی طور پر روکا گیا ہے تاکہ انتخابی انتظامات کو بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

ادھر گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول مزید تیزی اختیار کر گیا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عام انتخابات کے لیے پولنگ اتوار کے روز منعقد کی جائے گی۔

مزیدخبریں