پاکستان، سری لنکا سے تعاون بڑھانے کو اہم سمجھتا ہے: نائب وزیراعظم

06:21 PM, 4 Jun, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دوستانہ روابط کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کو نہایت اہم سمجھتا ہے۔

انہوں نے یہ بات سری لنکا کے نیشنل ڈیفنس کالج کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس نے وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

سری لنکن وفد اپنے مطالعاتی پروگرام کے تحت پاکستان کے دورے پر ہے۔ اس موقع پر وفد کو پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی، علاقائی صورتحال اور خطے کو درپیش اہم امور کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا یہ دورہ معلومات اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے وفد کے لیے پاکستان میں خوشگوار اور کامیاب قیام کی بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں