بیروت/دبئی: عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹس نے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں دراڑ اور پسِ پردہ جاری شدید دباؤ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے نیتن یاہو کو بعض اہم ترین عالمی و علاقائی مطالبات تسلیم کرنے کے لیے آخری حد تک جانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر دباؤ بڑھانے کے لیے ان کے خاندان کو نشانہ بنایا۔ امریکہ میں مقیم ان کے بیٹے یائر کو ملک بدر کرنے اور خاندانی بینک اکاؤنٹس و اثاثے سیل کرنے کی دھمکی دی گئی۔ اس صورتحال کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ نے خود مداخلت کی اور شوہر کو امریکی صدر کی شرائط ماننے پر مجبور کیا، جس کے بعد نیتن یاہو نے فون کر کے امریکی صدر سے صلح کی درخواست کی۔
واشنگٹن اور تل ابیب میں پسِ پردہ شدید کشیدگی: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد نیتن یاہو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
11:35 AM, 4 Jun, 2026