واشنگٹن: امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی اور جنگ کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کامیابی کی طرف گامزن ہیں اور دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے تاریخی معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ معاہدے کی رو سے ایران اپنی افزودہ یورینیم امریکہ کے سپرد کرے گا جسے بعد میں تلف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد واضح ہے کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہ بنا سکے۔ اس معاہدے کے بعد خلیج میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند آبنائے ہرمز کو بھی فوری طور پر کھول دیا جائے گا جس سے عالمی معیشت کو بڑا ریلیف ملے گا۔
ایران اپنی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرے گا، معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھل جائے گی:امریکی صدر
10:49 AM, 4 Jun, 2026