بارش کے بعد جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار: 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ، گرمی کا خاتمہ

10:25 AM, 4 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، جس نے موسم کا رخ مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔
کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کے باعث جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 45 ملی میٹر تک بارش ہو چکی ہے۔ بادلوں کے اس برسنے سے جہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، وہاں شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں اور لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں