عظمیٰ بخاری کی سمبڑیال انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کی سخت الفاظ میں تردید

06:33 PM, 4 Jun, 2025

لاہور : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سمبڑیال ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فافن کی رپورٹ نے صاف ثابت کر دیا ہے کہ انتخاب شفاف تھا اور عوام نے پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 39 ہزار ووٹوں کی واضح شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا بے بنیاد اور شرمناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولنگ ایجنٹس کی اکثریت نے ووٹنگ کے عمل کو درست قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بڑھ کر 59 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹ کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا ہے، جو عوامی حمایت میں واضح فرق ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی شکست قبول کرنی چاہیے اور انتظامیہ پر بلاجواز الزامات لگانا بند کرنا چاہیے۔۔

مزیدخبریں