وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کی دعوت دے دی

04:09 PM, 4 Jun, 2025

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔

وزیراعظم نے خط میں کہا کہ سکندر سلطان راجہ اور دیگر ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، اس لیے نئی تقرریوں کے لیے آئینی مشاورت ناگزیر ہے۔

خط میں تجویز دی گئی کہ دونوں فریق تین تین ناموں پر مشاورت کے بعد نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں۔

یاد رہے کہ آئین کے مطابق اتفاق نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرتی ہے، بصورت دیگر معاملہ سپریم کورٹ جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں