آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 سے باہر

03:59 PM, 4 Jun, 2025

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے کسی بلے باز یا باؤلر کو ٹاپ 10 میں جگہ نہیں مل سکی۔

بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 12ویں، اور محمد رضوان ایک درجہ نیچے آ کر 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے کوشال پریرا ایک درجے ترقی کے بعد 9ویں اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستانی بلے بازوں میں محمد حارث نے سب سے نمایاں چھلانگ لگاتے ہوئے 210 درجے بہتری کے بعد 30ویں نمبر پر جگہ بنائی۔ حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46ویں، صائم ایوب 61ویں، اور سلمان علی آغا 42 درجے بہتری کے بعد 76ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن کمزور

بولنگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سرفہرست ہیں، جبکہ پاکستان کا کوئی باؤلر سرفہرست 10 میں شامل نہیں۔
حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 20ویں، عباس آفریدی 18 درجے ترقی کے بعد 21ویں، شاہین شاہ آفریدی 36ویں، شاداب خان 59ویں، اور ابرار احمد 60ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز رینکنگ میں شاداب خان کی بہتری

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس دوسرے اور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاداب خان نے 10 درجے ترقی کے بعد 14ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

مزیدخبریں