کیا عمران عباس شوبز چھوڑ چکے؟ اداکار نے حقیقت بتا دی

06:04 PM, 4 Jul, 2026

لاہور : پاکستانی اداکار عمران عباس نے واضح کیا ہے کہ وہ فی الحال کسی بھی نئے ڈرامے یا پرا جیکٹ کا حصہ نہیں بن رہے اور شوبز میں ان کی واپسی کا کوئی فوری ارادہ نہیں ہے۔

ایک حالیہ گفتگو کے دوران عمران عباس نے بتایا کہ انہوں نے کسی نئے ڈرامے کے لیے سائن نہیں کیا، اس لیے اس وقت ان کا کوئی نیا ٹی وی پراجیکٹ سامنے نہیں آ رہا۔

اداکار کے مطابق وہ اس وقت اپنی توجہ کاروباری سرگرمیوں پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ یہ اظہار کر چکے ہیں کہ انہیں حالیہ سکرپٹس میں مطلوبہ تخلیقی چیلنج محسوس نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں