ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں پروقار تقریب منعقد

05:47 PM, 4 Jul, 2026

 نیو یارک : امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے شادی کر لی۔ ٹیلر سوئفٹ کے قریبی دوست نے دونوں کی شادی کی تصدیق کی۔

شادی کی تقریب نیویارک میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت منعقد کی گئی، جس میں شوبز، کھیل اور تفریحی دنیا سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانوں میں ماڈل جی جی حدید، گلوکارہ سیلینا گومز، سابق فٹبال سٹار ٹام بریڈی اور معروف کامیڈین کرس راک بھی شامل تھے۔ نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کے موقع پر کرسچین ڈائر ہاؤٹ کوچر کے خصوصی ملبوسات زیب تن کیے، جبکہ کرسچین لوبوٹن کے جوتوں کا انتخاب کیا۔ اداکار ایڈم سینڈلر، جو دونوں کے قریبی دوست ہیں، نے تقریب کی صدارت کی۔ 

دوسری جانب، شادی کے موقع پر کیے گئے غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات پر میڈیسن سکوائر گارڈن کے قریب ایک مقامی کاروباری شخصیت نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پابندیوں کے باعث علاقے میں آمدورفت محدود رہی، جس کے نتیجے میں مصروف کاروباری دنوں میں ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

مزیدخبریں