شہباز شریف سے ترک کاروباری وفود کی ملاقات، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر گفتگو

04:52 PM, 4 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  سے ترکیہ کے نمایاں کاروباری گروپس کے وفود نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے “ون ونڈو” سہولت کے ذریعے کاروباری عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔

ترک کاروباری رہنماؤں نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں