پاکستان ایران کے غم میں برابر کا شریک ہے:وزیراعظم شہباز شریف

02:50 PM, 4 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل اور غم کی گھڑی میں Iran کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کی خدمات اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے حکومتِ ایران اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی علامت ہے۔

مزیدخبریں