غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی، پاکستان کے اقدامات عالمی سطح پر سراہے گئے

12:49 PM, 4 Jul, 2026

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف حکومتی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ یورپی یونین نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور یہ دنیا کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی پالیسیوں کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد تک کمی آئی ہے۔

ان کے مطابق حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے والے رجحان کو ختم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں