امریکا کو خطے کی نئی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی، ایران کا تجارتی تعاون بڑھانے پر زور

12:16 PM, 4 Jul, 2026

تاشقند: ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں بدلتی ہوئی زمینی حقیقتوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ازبکستان کے سپیکر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے بعد خطے کی صورتحال میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں، اور ان پیش رفتوں نے امریکی پالیسی سازوں کو نئی حقیقتیں تسلیم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

باقر قالیباف کے مطابق موجودہ حالات میں علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مرحلے میں پابندیوں میں نرمی یا ان کے خاتمے کی جانب پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ مجموعی علاقائی استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔

مزیدخبریں