ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے وقت دیا گیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

11:36 AM, 4 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات میں پیش رفت اور کشیدگی میں کمی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ "ہم امن پسند اور اچھے لوگ ہیں"۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت معاہدے اور مذاکرات کے لیے دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ طاقت کے سامنے نہیں جھکتا اور اپنے قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ خطے میں امن چاہتا ہے، تاہم کسی بھی خطرے یا جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں