پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی

12:23 AM, 4 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں