زہرا سلطانہ کی علیحدگی ,لیبر پارٹی کا نظریاتی بحران بے نقاب؟

05:55 PM, 4 Jul, 2025

لندن:برطانوی سیاست میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے جب پاکستانی نژاد ایم پی زہرا سلطانہ نے چودہ سالہ سیاسی رفاقت کے بعد لیبر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کے بقول پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل خدمات سے متعلق مؤقف ان کے اصولوں سے میل نہیں کھاتا۔

زہرا نے اعلان کیا کہ وہ سابق پارٹی رہنما جیرمی کوربن کے ساتھ ایک نئی جماعت کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔ اس پیش رفت نے برطانوی بائیں بازو کی سیاست میں ایک نئی صف بندی کی نوید دے دی ہے، جو آئندہ انتخابات میں ایک نیا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں