سینیٹ انتخابات کی واپسی: خیبرپختونخوا میں جمہوری عمل کا تسلسل بحال؟

05:12 PM, 4 Jul, 2025

پشاور:کئی ماہ کی تاخیر کے بعد، الیکشن کمیشن نے بالآخر خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ وہی الیکشن ہے جو اپریل 2024 میں اسپیکر کی جانب سے منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے باعث ملتوی ہو گیا تھا۔

اب، 21 جولائی کو 11 نشستوں (7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ) پر پولنگ ہو گی، جبکہ ثانیہ نشتر کی نشست پر 31 جولائی کو الگ سے ووٹنگ ہو گی۔ یہ فیصلہ نہ صرف سینیٹ میں نمائندگی مکمل کرے گا بلکہ صوبائی اسمبلی کے سیاسی توازن پر بھی اثر ڈال سکتا ہے

مزیدخبریں