اسحاق ڈار کی بیجنگ ملاقاتیں، پاکستان۔چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

02:15 PM, 4 Jan, 2026

اسلام آباد /بیجنگ :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب ڈِنگ شوئے شیانگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما لیو ہائسنگ سے بھی ملاقات کی اور سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزید برآں، نائب وزیراعظم نے ملائیشیا، مصر اوربنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیا۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ ملاقاتیں خطے میں مضبوط شراکت داری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں

مزیدخبریں