اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے اپنے تمام زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسیلی ٹیسک شروع کر دیے ہیں تاکہ بین الاقوامی مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر کہا کہ اس اقدام پر فوری عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیسک مسافروں کو امیگریشن کلیرنس، دستاویزات اور دیگر ضروری رہنمائی فراہم کرے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مسافروں کے لیے ایک ہموار، آسان اور پریشانی سے پاک سفر کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ہر مسافر اپنے سفر کا بہترین تجربہ حاصل کر سکے۔