بنوں اور لکی مروت میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکاروں کی شہادت

12:33 PM, 4 Jan, 2026

بنوں:بنوں اور لکی مروت میں دو علیحدہ دہشت گردانہ حملوں میں چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود میں واقع کفشی خیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار رشید خان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں بھی دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں ٹریفک انچارج جلال خان اور سپاہی عزیزاللہ و عبداللہ شہید ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اچانک فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام نے کہا کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں