'بھارت کے لیے الگ اور پاکستان کے لیے الگ قانون نہیں چلے گا'، خواجہ آصف کا آئی سی سی کو دو ٹوک جواب

08:57 PM, 4 Feb, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے کو "قومی غیرت اور سیاسی حقیقت" قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی کے دوہرے معیار کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب عالمی کرکٹ کو یکساں قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔
    وزیرِ دفاع نے یاد دلایا کہ بھارت نے جب بھی پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا، آئی سی سی نے اسے سزا دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی۔ اب پاکستان کا فیصلہ بھی اسی خاموش قبولیت کا تقاضا کرتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈز کو ریاستی فیصلوں کا پابند ہونا پڑتا ہے اور آئی سی سی کا آئین کسی بھی بورڈ کو اپنی حکومت کے فیصلے ماننے پر سزا دینے کا حق نہیں دیتا۔
 انہوں نے واضح کیا کہ عالمی کرکٹ صرف دو ممالک کی مرضی سے نہیں بلکہ سب کے لیے برابر قوانین سے چلنی چاہیے۔

مزیدخبریں