پیرس/اسلام آباد : قومی ایئر لائن (PIA) نے سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیرس سے پاکستان آنے والی پروازوں پر کرایوں میں 10 فیصد خصوصی کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے لیے وطن واپسی کے سفر کو سستا اور آرام دہ بنانا ہے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو درج ذیل تاریخوں میں سفر کرنا ہوگا، پہلا سیزن: 1 فروری سے 10 مارچ 2026 تک، دوسرا سیزن: 1 مئی سے 15 مئی 2026 تک ہے۔
رعایتی ٹکٹوں کے حصول کے لیے مسافروں کے پاس 10 فروری 2026 تک کا وقت ہے، جس کے بعد عام کرایوں کا اطلاق ہوگا۔
پیرس سے پاکستان آنا اب مزید سستا: پی آئی اے کا کرایوں میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ کا تحفہ
07:12 PM, 4 Feb, 2026