وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز؛ نئے ڈی جی ڈاکٹر عثمان انور سے اہم ملاقات

07:02 PM, 4 Feb, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عثمان انور کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر عثمان انور اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایف آئی اے کو ایک ایسا ادارہ بنائیں گے جو عوام کی توقعات پر پورا اترے۔

 محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری اور اسے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی قیادت کے تحت ایف آئی اے جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی میں مزید متحرک کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں