گل پلازہ آتشزدگی کیس: سندھ ہائیکورٹ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنا دیا

06:11 PM, 4 Feb, 2026

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے اس اہم ذمہ داری کے لیے جسٹس آغا فیصل کو نامزد کیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے محکمہ داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔
 جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سنگل ممبر کمیشن آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم کرے گا۔کمیشن واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا۔
 مراسلے کے مطابق، کمیشن کی میعاد اور کام شروع کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تھا، جس کے بعد تاجر برادری اور متاثرین کی جانب سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

مزیدخبریں