اسلام آباد: پاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فاصلے مٹانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی آمنے سامنے بیٹھنے کو تیار ہو گئے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے "سیاسی پل" کا کردار ادا کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا اور ملاقات کی دعوت دی۔ یہ اہم ملاقات رواں ہفتے پارلیمنٹ ہاؤس میں متوقع ہے، جس کے لیے پیر کے روز ابتدائی شیڈول پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ملاقات کا مرکز ملکی معیشت، سیاسی استحکام اور پارلیمنٹ میں جاری تناؤ کا خاتمہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات محض ایک رسمی ملاقات نہیں بلکہ اپوزیشن کے ساتھ "گرینڈ ڈائیلاگ" کی جانب پہلا قدم ہو سکتی ہے۔ محمود خان اچکزئی کی شمولیت اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت اب تلخیوں کو ختم کر کے پارلیمانی نظام کو فعال کرنے کی سنجیدہ کوشش کر رہی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن میں رابطوں کا بڑا بریک تھرو، اہم ملاقات طے
03:10 PM, 4 Feb, 2026