کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز کے وقت انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار 734 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
تاہم، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 900 پوائنٹس پر بند ہوا۔