اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اطلاع دی ہے کہ موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل 6 دسمبر کی رات 12 بجے سے لے کر 7 دسمبر کی شام تک معطل رہے گا۔ یہ عارضی تعطل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے طے شدہ مرمتی کاموں کے باعث کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کی خدمات اس دوران دستیاب نہیں ہوں گی۔
پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لیے اپنی موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن جلد مکمل کر لیں۔