سوشل میڈیا کی روشن ستارہ مریم ولادت کے دوران زندگی کی بازی ہار گئیں

06:17 PM, 4 Dec, 2025

لراچی: پاکستان کی معروف سوشل میڈیا اسٹار مریم، جن کی نرم آواز اور مسکراہٹ نے لاکھوں دلوں کو فتح کیا، ولادت کے دوران انتقال کر گئیں۔ مریم اپنی زندگی کے اس نئے باب کی تیاری میں تھیں، کیونکہ وہ اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ جڑواں بچوں کی آمد کے لیے بے حد پرجوش تھیں۔

مریم کی اچانک موت اور ان کے جڑواں بچوں کا بھی انتقال نے ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ مریم کی مہربان شخصیت، محبت بھرا رویہ اور دلکش انداز نے انہیں لاکھوں لوگوں کا پسندیدہ بنا دیا تھا۔ ان کی ہر تصویر اور ویڈیو میں خوشی اور محبت کا احساس جھلکتا تھا۔

مریم کی وفات نے ان کے چاہنے والوں میں ایک ناقابلِ تلافی خلا چھوڑ دیا ہے، لیکن ان کی محبت، خوشی اور مثبتیت کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔
 
 

مزیدخبریں