سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیا

06:09 PM, 4 Dec, 2025

کراچی :عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی دیکھنے کو ملی، اور تولہ سونا مزید 1700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1457 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس سونا 4191 ڈالر تک آ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، اور فی تولہ چاندی 85 روپے کم ہو کر 6 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں 72 روپے کی کمی آئی اور یہ 5144 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی تھی، جب تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے پر آ گیا تھا۔
 
 

مزیدخبریں