لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی، عمارت منہدم

05:31 PM, 4 Dec, 2025

کراچی :کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں شدید آتشزدگی کے باعث عمارت منہدم ہو گئی جبکہ پورے علاقے میں کالا دھواں پھیل گیا۔

فائر بریگیڈ کی 11 سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹر جھلس کر زخمی ہوئے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

مزیدخبریں