پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

03:21 PM, 4 Dec, 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں پاکستان میں مطلوب شہری شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری حوالگی کے لیے کاغذات فراہم کر دیے۔

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی واپسی کے لیے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کا احترام کرتے ہیں، مگر فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے حوالگی کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں