این ایف سی اجلاس: سابق فاٹا اور ٹیکس امور کے لیے الگ ورکنگ گروپس تشکیل

03:14 PM, 4 Dec, 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، پرائیویٹ ممبران کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ایف سی کے معاملات کے لیے 6 سے 7 ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے۔ خاص طور پر سابق فاٹا کے امور کے لیے ایک الگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جبکہ صوبوں کے ٹیکس امور کے لیے بھی الگ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔

تمام ورکنگ گروپس دو روز کے اندر نوٹیفائی کیے جائیں گے۔ این ایف سی ایوارڈ کے حتمی فیصلے کے لیے آئندہ اجلاس 8 یا 18 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، جس میں اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز بھی طے کی جائیں گی۔

مزیدخبریں