ایران میں جنوبی خراسان کے شادان علاقے میں سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت

02:52 PM, 4 Dec, 2025

خراسان :ایران کی وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی خراسان کے شادان علاقے میں سونے کا ایک وسیع ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ملک کی سب سے بڑی کانوں میں سے ایک میں پایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ذخیرے میں تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونا موجود ہے، جو رگوں کی شکل میں پھیلا ہوا ہے۔

ایران میں اس سے قبل 15 سونے کی کانیں موجود ہیں، جن میں سب سے بڑی زرشوران کان شمال مغرب میں واقع ہے۔ اس نئی دریافت سے ایران کے معدنی وسائل میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور ملکی سونے کی پیداوار پر مثبت اثر پڑے گا۔

مزیدخبریں