نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش

12:24 PM, 4 Dec, 2025

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے ملاقات کی، جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار نے کرغز صدر اور ان کے وفد کا خوش دلی سے استقبال کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاک-کرغز تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون، اقتصادی تعلقات اور مستقبل کی شراکت داری پر بھی تفصیل سے بات کی۔ اسحاق ڈار نے کرغز صدر کو پاکستان کی آئندہ مصروفیات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔

 اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں کرغز وزیر خارجہ زینبیک کولو بایف کا بھی استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر مشاورت کی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں