امریکا میں شدید برف باری، زندگی مفلوج ہو گئی

02:56 PM, 4 Dec, 2025

واشنگٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری نے حالات کو بہت مشکل بنا دیا ہے، جس سے نظام زندگی تقریباً رک گیا ہے۔ پنسلوینیا، الینوائے، مشی گن اور دیگر کئی ریاستیں اس برف باری سے شدید متاثر ہوئی ہیں، جہاں کئی انچ برف گرنے کے بعد لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ شاہراہوں پر برف کے باعث کئی حادثات ہوئے ہیں، اور برفانی طوفان نے فلائٹ آپریشنز کو بھی متاثر کیا، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈوں پر طیارے برف سے ڈھک گئے ہیں۔

نیویارک میں 3.5 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، اور محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ اس شدید موسم نے نقل و حمل اور روزمرہ کی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، اور حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری سفر سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں