2025 کا آخری سپر مون آج رات ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا

12:59 PM, 4 Dec, 2025

کراچی: سال 2025 کا آخری سپر مون آج (4 دسمبر) کو ہوگا، اور یہ پاکستان بھر میں کھلی فضاء میں واضح طور پر نظر آئے گا۔

سپارکو کے مطابق، سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین نقطے پر آ کر مکمل طور پر روشن ہو۔ اس دوران چاند کی قربت کی وجہ سے یہ عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

سپارکو نے بتایا کہ سپر مون 4 دسمبر کی شام 4:58 پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، اور 5 دسمبر کی صبح 4:15 پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا، جس کی وجہ سے یہ مکمل چاند معمول سے 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

سپارکو نے فلکیات کے شوقین افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 اور 5 دسمبر کی رات اس شاندار منظر کو پاکستان بھر میں بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک نادر موقع ہے، خاص طور پر چاند کے حسین منظر کا لطف اٹھانے والوں کے لیے۔

مزیدخبریں