دنانیر مبین نے بنکاک ٹرپ کی تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

01:44 PM, 4 Dec, 2025

لاہور : پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے حالیہ بنکاک ٹرپ کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے ایک بار پھر مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں دنانیر کا سادہ اور نیچرل لک، ان کی مسکراہٹ اور اعتماد بھرپور طریقے سے دکھائی دے رہا تھا۔

ان تصاویر میں دنانیر کا میک اَپ نہایت سادہ لیکن خوبصورت تھا، اور ان کے نرم لہردار بال اور چہرے کی قدرتی چمک نے ان کے مداحوں کو بہت پسند آیا۔ جیسے ہی انہوں نے تصاویر شیئر کیں، فینز نے ان کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ کچھ نے ان کے بارے میں لکھا کہ وہ "خوبصورت گڑیا" لگ رہی ہیں، تو کچھ نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کی سالگرہ کے مہینے کا بہترین آغاز ہے۔

اس کے علاوہ، دنانیر نے ایک اور پوسٹ میں "گلاس وائب" لکھا اور اس پر انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں۔ صارفین نے ان کے چشمے کو دلکش قرار دیتے ہوئے تبصرے کیے کہ "آپ پر یہ چشمے بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔"

دنانیر مبین نے اپنی منفرد ویڈیوز اور اداکاری کے ذریعے کم وقت میں بے شمار مداحوں کا دل جیتا ہے اور وہ پاکستان کی معروف سوشل میڈیا شخصیات میں سے ایک بن چکی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز ہیں، جو ان کی ہر پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں۔

مزیدخبریں