ٹرمپ نے روسی صدر کے نمائندوں سے ملاقات کو مثبت قرار دے دیا

09:59 AM, 4 Dec, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ہونے والی ملاقات مجموعی طور پر اچھی رہی، تاہم اس کے نتائج پر ابھی حتمی بات کرنا ممکن نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات کس سمت جائیں گے، اس کا انحصار دونوں فریقوں کی پیش رفت پر ہے۔ ان کے مطابق صدر پیوٹن یوکرین جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں، جبکہ وہ خود بھی دنیا بھر میں تنازعات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “میں نے دنیا میں کئی جنگیں رکوا دیں، کچھ تو صرف معاشی دباؤ اور ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، میرا مقصد جانیں بچانا ہے۔”

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے مشیر آج یوکرینی مذاکرات کاروں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ تنازع کے حل کی کوششیں جاری رکھی جا سکیں۔

ٹرمپ نے وینزویلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اردگرد امریکی فوج کی موجودگی محض دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی نہیں بلکہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے آپریشن کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات بردار کشتیوں پر کارروائی جاری ہے اور “جلد زمینی آپریشن بھی کیا جائے گا۔”ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے پاس “وینزویلا کی ہر سڑک، گھر اور تنصیب” کی تفصیلات موجود ہیں۔

مزیدخبریں